میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوجی ٹرک پر مبینہ دہشتگرد حملہ، 5 فوجی ہلاک

بھارتی فوجی ٹرک پر مبینہ دہشتگرد حملہ، 5 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۰ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر میں قابض انڈین آرمی کے ٹرک پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد آگ لگ گئی واقعے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے ، دفاعی حکام نے واقعہ کو مبینہ دہشتگردی قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طورپر بھارتی محکمہ دفاع کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہاکہ بھمبھر گلی سے پونچھ کی طرف جاتے ہوئے بھٹا دھوریاں کے مقام پر فوجی ٹرک پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی، واقعہ میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔بعد ازاں بھارتی آرمی ہیڈکوارٹر ناردرن کمانڈ نے ایک بیان میں واقعہ کو دہشتگردی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجی ٹرک پر نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں 5 اہلکار ہلاک اورایک زخمی ہو گیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ بھمبر گلی سے پونچھ کے راجوڑی سیکٹر کی طرف جاتے ہوئے برسات اور دھند کا فائدہ اٹھاکر نامعلوم دہشتگردوں نے بھارتی فوجی ٹرک پر حملہ کردیا، مبینہ دستی بم حملے کے نتیجے میں ٹرک نے آگ پکڑ لی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں