میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات14 ملازمین کی بھرتی کی تحقیقات شروع

محکمہ بلدیات14 ملازمین کی بھرتی کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۱۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی ) محکمہ بلدیات نے نیو سعید آباد ٹاؤن کمیٹی میں 14 ملازمین کی بھرتی و ترقی کی تحقیقات شروع کردی، 38 ملازمین کو غیرقانونی ترقیاں دینے کا انکشاف، ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن نے کئی ماہ گزرنے کے باوجود ریکارڈ جمع نہیں کرایا، تفصیلات کے محکمہ بلدیات نے ٹاؤن کمیٹی نیو سعید آباد میں غیرقانونی بھرتیوں و ترقیوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق ٹاؤن کمیٹی نیو سعید آباد کے سابق چیئرمین عزیز احمد راہو نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی خلاف اپنے قریبی عزیز و اقارب سمیت گریڈ ایک سے 15 کے 14 ملازمین بھرتی کئے، جبکہ 38 ملازمین کو قواعد و ضوابط کے خلاف ترقیاں دیں، جس پر محکمہ بلدیات نے تحقیقات شروع کردی ہیں، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حیدرآباد نے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی نیو سعید آباد کو لیٹر لکھ کر ریکارڈ طلب کیا تھا، لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا، ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات کو ایک افسر نے لیٹر لکھ کر انکشاف کیا ہے کہ بھرتیوں کا تمام ریکارڈ اور4 گاڑیاں گم ہیں، جبکہ آفس سے ریکارڈ چوری کرایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں