میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نقیب اللہ قتل، راؤ انوار کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

نقیب اللہ قتل، راؤ انوار کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جرات ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر کی بریت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔ رواں برس 23 جنوری کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور اس وقت کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 دیگر ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل نقیب اللہ کے بھائی شیر عالم کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کر کے شواہد کو نظر انداز کیا ہے، اس لیے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں