کے پی او حملہ، کراچی کی افغان بستی سے 3 مشکوک افراد گرفتار
جرات ڈیسک
پیر, ۲۰ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
کراچی پولیس آفس پر حملے کے سہولت کاروں کی تلاش میں سی ٹی ڈی نے افغان بستی کے قریب کارروائی کر کے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ افغان بستی میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران ایک مخصوص مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے حراست میں لیے گئے افراد سے کچھ موبائل سمز برآمد کی گئی ہیں۔ جیو فینسنگ میں 100 میں سے 12 بند نمبروں کو سموں سے میچ کیا جا رہا ہے جبکہ جیو فینسنگ میں حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا اور 10 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں۔