میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے مینڈیٹ لینے والوں نے اسے لاوارث بنادیا‘حافظ نعیم الرحمن

کراچی سے مینڈیٹ لینے والوں نے اسے لاوارث بنادیا‘حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے فوری طور پر ناجائز ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتیں کے الیکٹرک کوسپورٹ فراہم کررہی ہیں اور کے الیکٹرک معصوم بن کرکہتا ہے کہ ٹیکس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ کے الیکٹرک حکومت کے ساتھ ملکر ٹیکس لگارہی ہے۔ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جائز طریقے سے ٹیکس لگانے کے حامی ہیں، حکومت ناجائز ٹیکس فوری طور پرختم کرے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں پر ٹیکس لگانے کے طریقہ کار پر اعتراض ہے کیونکہ تاجروں نے فکسڈ ٹیکس کیلئے باقاعدہ طریقہ کار بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس لگا کربھیج دیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس کے ذریعے تاجروں پر ناجائز ٹیکس لگایا جارہا ہے۔کراچی سے مینڈیٹ لینے والوں نے اسے اون نہیں کیا اور کراچی کولاوارث بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کیلئے اربوں روپے جاری ہوئے تھے لیکن وہ کہاں خرچ ہوئے کوئی نہیں جانتا جس کی وجہ سے آج بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں۔ٹریفک جام کے دوران ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں لیکن پولیس وی آئی پیز کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب ہے اور پولیس کا کام ہے کہ خاموش رہنے کے بجائے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ الیکشن ملتوی کر کے کراچی کوایک بار پھر بلدیاتی قیادت سے محروم کرنے کی سازش کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں