میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع کْرم کی تحصیل بگن اور ملحقہ علاقوں کو خالی کروا کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا

ضلع کْرم کی تحصیل بگن اور ملحقہ علاقوں کو خالی کروا کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا

Author One
پیر, ۲۰ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کرم : خیبر پختونخوا کے ضلع کْرم کی تحصیل بگن اور ملحقہ علاقوں کو خالی کروا کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بگن آپریشن میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، دیگر سیکیورٹی ادارے حصہ لے رہے ہیں، بگن میں کلیئرنس آپریشن مکمل ہوتے ہی متاثرین کو ان کے علاقوں کو بھجوایا جائے گا۔

فریقین کی مرضی سے بگن میں 8 بنکرز کو گرایا جا چکا، اگلا امدادی قافلہ آئندہ 3 روز میں جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاراچنار جانے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملے کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی کرم میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں 19ملزمان نامزد اور 20 نامعلوم افراد شامل ہیں۔

حملے میں اہلکار، 2 ڈرائیور شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں