میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا یومِ تشکر، سندھ کے مختلف شہروں میں ریلیاں

جماعت اسلامی کا یومِ تشکر، سندھ کے مختلف شہروں میں ریلیاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی تاریخی فتح پر جمعہ20 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کے اعلان پر آج کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یوم تشکر منایا گیا۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس سلسلے میں کراچی، حیدرآباد ، ٹنڈو الہیار، جیکب آباد ، ہالا، سکھر، کندھکوٹ، لاڑکانہ میرپورخاص سمیت سندھ بھر میں تشکر جلسے ریلیاں منعقد کی گئیں جبکہ کارکنان نے نواقل ادا اور علماء کرام نے جمعہ کی نماز میں کراچی سمیت سندھ کی ترقی خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کراچی میں یوم تشکر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ اہل کراچی کا حافظ نعیم الرحمن اور ان کی پوری ٹیم پر بھرپور اعتماد کا اظہار سندھ میں تبدیلی کی نوید ہے۔ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور اپنے بزرگوں عبدالستار افغانی نعمت اللہ خان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ترقی خوشحالی اور شہر کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے گولی مار کندھکوٹ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی امانت و دیانت کے ساتھ عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے ملک ملت کے ساتھ کراچی کے مسائل کو اجاگر کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں بھرپور کامیابی اسی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔بلدیاتی انتخابات کراچی میں شاندار کامیابی پر لاڑکانہ میں بعد نماز جمعہ فاران مسجد میں اجتماعی طور پر نوافل کی ادائیگی اور مٹھائی کا اہتمام کیا گیا۔بلدیاتی انتخابات کراچی میں شاندار کامیابی پر جماعت اسلامی محراب پور کی طرف جامعہ مسجد جمیل میں "خیرات فی سبیل اللہ” کا اہتمام کیا گیا. جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جماعت اسلامی تحصیل رسالدار کے تحت بعد نماز جمعہ حیدری چوک سے یومِ تشکر ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی ضلع کشمور استاد حفیظ اللہ گولو نے کی۔رہنما?ں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے ماضی میں کراچی کی خدمت کی ہے اب ایک دفعہ پھر شہر اپنی بنیاد کی جانب لوٹ آیا ہے۔ جماعت اسلامی ملک کی معاشی شہ رگ اور سب سے بڑے شہر کو امن، ترقی اور خوشحالی دے گی۔ ٹنڈو الہیار میں الخدمت ہسپتال سے پریس کلب تک ریلی سے امیر ضلع دیدار حسین بہرانی اور راؤ جاوید خان نے خطاب کیا۔ حیدرآباد میں تشکر ریلی سے مقامی امیر عقیل احمد خان، یوتھ کے صدر عرفان قائمخانی ویگر نے خطاب کیا۔ دریں اثناء جھڈو، گھوٹکی، ٹھٹھہ ، میرپور خاص، سکھر سمیت سندھ کے دیگر شہرو میں بھی یو تشکر منایاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں