وزیراعلیٰ سندھ پر راولپنڈی میں ریفرنس سندھ پر حملہ ہے ، شازیہ مری
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۰ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف پنڈی میں ریفرنس سندھ پر حملہ ہے ۔اپنے بیان میں سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ نیب کو بی آر ٹی، آٹا اسکینڈل، چینی اسکینڈل اور دیگر اسکینڈلز نظر کیوں نہیں آتے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف ریفرنس داخل ہوا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا راولپنڈی میں احتساب، یہ ماجرا کیا ہے ؟