میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
برف پگھلنے لگی ،فاروق ستارکی ایم کیوایم میں واپسی پرمشروط آمادگی

برف پگھلنے لگی ،فاروق ستارکی ایم کیوایم میں واپسی پرمشروط آمادگی

ویب ڈیسک
هفته, ۲ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان رابطے تیز ہوگئے۔ایم کیو ایم پاکستان نے فارق ستار کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی میں آئیں اور پتنگ پر این اے 245 کے ضمنی انتخاب لڑیں۔توقع ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی مذاکرات کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھرپہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کی رہائش گاہ پر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات میں احمد چنائے، کامران احمد، وسیم حسین اور جمال احمد بھی شامل تھے۔اس ملاقات میں سیاسی صورت حال، این اے 245 کے ضمنی انتخابات سمیت بلدیاتی انتخابات اور پارٹی کے دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں این اے 240 میں ہونے والی خامیوں، مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی، جب کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے خالد مقبول صدیقی کے سامنے ایک روڈ میپ رکھا۔ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اس وقت ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، اگر ہم سب ملے نہیں تو ہمارا مزید نقصان ہوگا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر وہ پارٹی میں واپس آئے تو این اے 245 کی نشست سے دستبردار ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 2018 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا۔فاروق ستار 2018 میں اس حلقے این اے 245 سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کامیاب ہوئے تھے۔عامر لیاقت حسین کے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے، جہاں پولنگ بدھ 27 جولائی کو ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں