میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھاری مالی و جانی نقصان؛ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ سے انخلا

بھاری مالی و جانی نقصان؛ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ سے انخلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے غزہ سے اپنے پانچ بریگیڈز پر مشتمل ہزاروں فوجیوں کو واپس بلانا شروع کردیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ کی پٹی سے ہزاروں فوجیوں کو عارضی طور پر واپس بلایا جارہا ہے۔ حماس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ علی الاعلان کیا جانے والا سب سے بڑا انخلا ہے۔اسرائیلی فوج نے اس انخلا کی وجہ یہ بیان کی کہ تین ماہ سے جاری جنگ میں اسرائیلی معیشت کے نقصان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور لڑائی کے خاتمے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ کم از کم دو بریگیڈز کے ریزرو فوجیوں کو اسی ہفتے گھر بھیج دیا جائے گا، اور تین بریگیڈز کو طے شدہ ٹریننگ کے لیے واپس لے جایا جائے گا۔ایک بریگیڈ میں فوجیوں کی تعداد 4 ہزار تک ہوسکتی ہے، اور چونکہ اسرائیلی فوج نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ اس نے غزہ میں کتنے فوجی تعینات کیے ہیں، اس لیے یہ واضح نہیں کہ اس انخلا کے بعد وہاں کتنی فوج بچے گی۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ ‘‘اس اقدام سے ملک پر معاشی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی اور ہم نئے سال میں ہونے والی سرگرمیوں کے لیے طاقت جمع کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔’’اسرائیل پر اپنے ان لاکھوں شہریوں کا معاشی بوجھ بھی ہے جو حماس کے حملے کے بعد سرحدوں پر اپنے گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں