میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
150 فِٹ لمبی داڑھی کی زنجیر کا عالمی ریکارڈقائم

150 فِٹ لمبی داڑھی کی زنجیر کا عالمی ریکارڈقائم

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امریکا میں مردوں کے ایک گروپ نے 150 فٹ لمبی داڑھی کی زنجیر بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست وائیومنگ کے شہر کیسپر میں منعقد ہونے والی داڑھی اور موچھوں کی چیمپئن شپ میں ریکارڈ کے لیے امیدواروں نے مقابلہ کیا۔ مقابلے میں لوگوں نے ایک دوسرے کی داڑھیوں کو جوڑ کر زنجیر بنائی۔ریکارڈ بنانے کے لیے شریک ایک امید وار کا کہنا تھا کہ آپ کو اس کوشش میں آدھے گھنٹے تک ساکت کھڑا رہنا ہوتا ہے کیوں کہ اگر آپ بہت زیادہ ہلیں گے تو آپ کی زنجیر ٹوٹ سکتی ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 2007 میں جرمنی میں 62 فٹ 6 انچ لمبی زنجیر بنا کر قائم کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں