میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسکردو،مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرگیا16 افراد جاں بحق

اسکردو،مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرگیا16 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

تنگوس کے مقام پر مسافر کوچ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مسافر کوچ راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ گلگت اسکردو روڈ پر تنگوس کے قریب اس پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اچانک پہاڑی تودا آگرا اور کوچ ملبے تلے دب گئی۔ایس ڈی پی او محمد حسن کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 16 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ لاشیں نکالنے کے بعد اب سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں