میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، میٹرک کی انٹرولمنٹ اور امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، میٹرک کی انٹرولمنٹ اور امتحانی فیسوں میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور کراچی کے نجی اسکولوں کے درمیان انرولمنٹ اور امتحانی فیس کا معاملہ طے پاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کی جانب سے رجسٹریشن فیس اور امتحانی فیسوں میں کئے جانے والے ہوشربا اضافے کے بعد شہر کراچی کے نجی اسکولوں کے ذمہ داروں اور نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی جس پر اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں نے باقاعدہ احتجاج کی صورت اختیار کر لی تھی جس پر بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ سیکرٹری بورڈ محمدعلی شائق اور ناظم امتحانات محمد عمران طارق کے ساتھ چند روز قبل ایک طویل نشست میں مندرجہ بالا معاملے پر گفتگو عمل میں لائی گئی، بورڈ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ اس پر غور کیا جائے گا، تاہم گزشتہ روز باقاعدہ دونوں فریقین کے مابین معاہدے پر دستخط ہوئے جس میں نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے سید طارق شاہ، سید حیدرعلی اور سید شہزاد اختر نے اس معاہدے پر دستخط کئے، جبکہ بورڈ کی جانب سے سیکرٹری بورڈ محمد علی شائق اور ناظم امتحانات محمد عمران طارق نے دستخط کئے جس کے مطابق رجسٹریشن فیس 1500 روپے اور امتحانی فیس 2500 روپے، جبکہ دونوں فارم سو سو روپے میں وصول کئے جا سکیں گے، انرولمنٹ فارم بغیر لیٹ فیس کے 10 اگست سے 31 اکتوبر جبکہ امتحانی فارم 10اگست سے 30نومبر تک وصول کئے جاسکیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں