میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رنگ روڈمنصوبے میں کرپشن پر وزیراعظم اورعثمان بزداراستعفیٰ دیں ،ن لیگ کامطالبہ

رنگ روڈمنصوبے میں کرپشن پر وزیراعظم اورعثمان بزداراستعفیٰ دیں ،ن لیگ کامطالبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان (ن) نے ملک بھر میںبڑھتی ہوئی منگائی پر شدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پچاس لاکھ لوگ بے روز گار ہیں ، دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں ،عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے ،عمران خان کو عوام کے روزگار سے کوئی سروکار نہیں ،،عمران خان کو جتنا ترقی کرتا پاکستان ملاتھا تھا اس کی مثال نہیں ملتی ،حکومت نے تین سال میں بیڑا عرق کر دیا ہے ، موجودہ حکومت نے سب سے بد ترین حملہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر کیا ،یونیورسٹیوں کے برے حالات ہیں اور بد ترین مالی بحران ہے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن کو واپس اپنی جگہ پر لایا جائے ،تازہ کرپشن سکینڈل رنگ روڈ راولپنڈی کا منصوبے کا ہے اس کا حساب کون دے گا ؟،عمران خان اور عثمان بزدار رنگ روڈ کرپشن کے مجرم ہیں ،رنگ روڈ کرپشن میں وزیر اعظم اور عثمان بزدار استعفیٰ دیں اگر موجود رہے تو یہ تحقیقات پر اثر انداز ہونگے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال،مفتاح اسماعیل اور طارق فضل چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں پچیس فروری سے ہر ہفتے تیرہ فی صد سے زیادہ بڑھ رہی ہیں اس ہفتے سترہ فی صد اضافہ ہوا ہے ،پورے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ،مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ،ناجائز انٹرسٹ ریٹ بڑھایا ،آج پچاس لاکھ لوگ بے روزگار ہیں ،ان میں دیہاڑی دار بھی شامل ہیںپندرہ فی صد بے روزگاری ہے جو سب سے بڑا نمبر ہے ،عوام کا جینا مشکل ہو گیا ،۔ انہوںنے کہاکہ 110 روپے کلو چینی مل رہی ہے ،یہ مہنگائی ہے جو موجودہ دور میں آئی ہے ،دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں ،عمران خان کو عوام کے روزگار سے کوئی سروکار نہیں ہے ،عمران خان نے قرضہ واپس نہیں کیا بلکہ بلکہ تاریخی قرضہ لیا ہے ،عمران خان کو جتنا ترقی کرتا پاکستان ملاتھا تھا اس کی مثال نہیں ملتی لیکن اس حکومت نے تین سال میں بیڑا عرق کر دیا ہے ،جتنا خسارہ عمران خان نے اس ملک کو دیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔احسن اقبال نے کہاکہ یہ حکومت تین وسائل موبلائز کرنے میں ناکام رہی ہے ، موجودہ حکومت نے ڈویلپمنٹ بجٹ کاٹا ہے ،سی پیک کو اس حکومت نے تباہ کیا ،سب سے بد ترین حملہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پر کیا آج یونیورسٹیوں کے برے حالات ہیں اور بد ترین مالی بحران ہے ،جتنے منصوبے ہم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں شروع کیے تھے وہ سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔احسن اقبال نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو واپس اپنی جگہ پر لایا جائے ،حکومت نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ فیسیں بڑھائیں ۔ انہوںنے کہاکہ تازہ کرپشن سکینڈل رنگ روڈ راولپنڈی کا منصوبے کا ہے اس کا حساب کون دے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں