میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں مسلمانوں پرمظالم جاری،اقلیتوں کی بقا خطرے میں ہے

بھارت میں مسلمانوں پرمظالم جاری،اقلیتوں کی بقا خطرے میں ہے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میں 2014ء میںجب سے نریندر مودی کی فسطائی حکومت برسراقتدار آئی ہے، مذہبی اقلیتوں کو اپنی بقاء کے خطرے کا سامنا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی سرپرستی میں مودی کی حکومت بھارت میں ہندوتوا نظریات نافذ کر رہی ہے او ملک کو ایک ہندو ریاست میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی کے اس بھارت میں مذہب کی جبری تبدیلی، مساجد اور گرجا گھروں پر حملے اور ہندو بلوائیوں کی طرف سے مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنا ایک معمول بن چکا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مودی کے دور میں بھارت کی مذہبی اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اورجب سے مودی نے اقتدار سنبھالا،انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر متعددحملے کئے ہیں۔ بی جے
پی کے زیر اقتدار بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر بلاروک ٹوک حملے جاری ہیں اور مذہبی اقلیتوں کے لئے ہندوتوا ایک مسلسل خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت نے حالیہ برسوں میں کئی قوانین منظور کیے ہیں جن سے مذہبی اقلیتوں کے لئے زندگی مزید اجیرن بن گئی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آر ایس ایس کی سرپرستی والی بی جے پی حکومت جس کے وزیر اعظم نریندر مودی ہیں، ہندو بنیاد پرستوں کو اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اورجب تک کہ آر ایس ایس اوربی جے پی بھارت کے حکمران ہیں، بھارت کی مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور زندگیاں خطرے میں رہیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مودی کی فسطائی پالیسیاں ہٹلرکی پالیسیوں کی یاد دلاتی ہیں اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر مسلسل حملے عالمی برادری کے لئے ایک چیلنج ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں