میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کیلئے بری خبر، کپتان کریز پر جم گئے ،اب لمبی اننگزکھیلیں گے اسد عمر

اپوزیشن کیلئے بری خبر، کپتان کریز پر جم گئے ،اب لمبی اننگزکھیلیں گے اسد عمر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے نے کہا ہے کہ وزیراعظم سب بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں لہٰذا مخالفین سن لیں اب کپتان کریز پر جم چکا ہے اور لمبی اننگز کھیلے گا، عمران خان دوسروں کو ساتھ لیکرچلنے کیلئے این آر او دینے کیلئے تیار نہیں، کوروبا وبا سے متعلق تمام فیصلے مل کر کیے گئے، حکومت نے ثابت کیا ملکی مفاد میں سب کو ساتھ لے کرچل سکتے ہیں، کمزور ترین طبقات کی مدد عمران خان کا مشن ہے ،لاک ڈاؤن میں بھی غریب لوگوں کو زیادہ اہمیت دی۔منگل کو یہا ں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ کورونا دنیا کے لئے پچھلی ایک صدی کا سب سے بڑا چیلنج تھا، کورونا کی وجہ سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی، کورونا نے صحت اور معیشت میں تباہی پھیلائی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہاکہ کورونا میں امریکہ کی معیشت تیس فیصد اور یوکے کی بیس فیصد کم ہوئی، پاکستان نے کامیابی سے اس مشکل کا مقابلہ کیا، بل گیٹس نے بھی پاکستان کی تعریف کی۔اسد عمر نے کہاکہ وال سٹریٹ جنرل نے بھی کہا پاکستان نے کورونا میں کامیابی حاصل کی، آبادی کے تناسب سے دیکھیں تو پچھلے دو ہفتوں میں بنگلہ دیش میں پاکستان سے چار گناہ زیادہ اموات ہورہی ہیں، انڈیا میں بیس فیصد زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری معیشت کا مارچ سے جولائی تک بنگلہ دیش اور انڈیا سے ایک تہائی کم نقصان ہوا، پاکستان جیسے ملک میں جہاں جمہوری ادارے کمزور ہوں وہاں مافیا طاقتور ہوتے ہیں، عمران خان نے پہلے دن سے کمزور آدمی کے لئے سوچا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے کورونا پر بروقت فیصلے کیے، ہمارے بارے میں کہا جاتا ہے کہ نالائق ٹیم ہے، میرے ساتھ بیٹھے وزرا اور مشیر دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیز سے پڑھے ہوئے ہیں، ثانیہ نشتر کا مجھے نہیں پتا کہاں سے انہوں نے تعلیم حاصل کی لیکن وہ مجھ سے زیادہ پڑھی ہوئی ہیں، پاکستان نے بہترین فیصلے کرکے کورونا پر قابو پایا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپوزیشن اور میڈیا کہہ رہا تھا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کریں اور عمران خان پہلے دن سے لاک ڈاؤن نہیں چاہتے تھے، ہم نے روزگار کی فراہمی اور امداد کے جلد مواقع فراہم کیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوروبا وبا سے متعلق تمام فیصلے مل کر کیے گئے، حکومت نے ثابت کیا کہ ملکی مفاد میں سب کو ساتھ لے کرچل سکتے ہیں، کمزور ترین طبقات کی مدد عمران خان کا مشن ہے اس لیے نے لاک ڈاؤن میں بھی غریب لوگوں کو زیادہ اہمیت دی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کرچلنے کیلئے این آر او دینے کیلئے تیار نہیں، وزیراعظم سب بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں اور مخالفین سن لیں کہ کپتان کریز پر جم چکا ہے اس لیے کپتان اب لمبی اننگ کھیلے گا لہٰذا عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں