میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی قائدین کی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

سیاسی قائدین کی عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں،عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں،سیکورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے،اللہ ملک کو انتشار سے بچائے۔ سیاسی قیادت میں سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے، ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی ہے، آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ عمران خان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں وزیر آباد میں فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر فائرنگ افسوسناک ہے ،بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ۔ سیاست میں تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے ۔ ایک بیان میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گوجرانوالہ فائرنگ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ملک کو انتشار سے بچائے۔ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کی جان لینے کی ناکام سازش کی ہے۔ اجرتی قاتل رانا ثنااللہ اورموجودہ حکمران اس ملک کوخانہ جنگی کی طرف لیجا رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ اورسامراجی حکومت عوام کے سمندرکے آگے کھڑے نہیں ہوسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ 27 کلومیٹر کا اسلام آباد ان کے لیے سیاسی قبرستان بن جائیگا۔ حکومت کا کھیل ختم پیسہ ہضم۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں