میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۹ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کامطالبہ، ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا
موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ شعبے کیلئے فوری ریلیف ناگزیر ہے،ملک شہزاد اعوان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا ۔ کراچی میں صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹول ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور چالان ختم کیے جائیں، حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ شعبے کے لیے فوری ریلیف ناگزیر ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں