جناح اسپتال کراچی میں 3 ماہ سے داخل مریض علاج کے منتظر
شیئر کریں
(نمائندہ جرأت) جناح اسپتال میں 3 ماہ سے داخل مریضوں کا علاج نہ ہو سکا، اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مریض اور تیماردار دربدر ہیں،نیورو سرجری کے وارڈ میں 13 مئی سے داخل کی گئی خاتون مریض کی سرجری نہیں ہوئی ہے، ورثا نے بہتر علاج کی فراہمی سے مریض کی زندگی بچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے موجب جناح پوسٹ گریجوئٹ میڈیکل سینٹر کے نیورو سرجری کے وارڈ میں 13مئی پر(الف) نامی خاتون مریض کو ورثا نے سرجری کے لئے داخل کرایا، ڈاکٹروں کی جانب سے مریض کی سرجری کرنے کے لئے اس کی والدہ سے26مئی 2023 پر رضامندی کی دستخط کرادی گئی، لیکن تین ماہ گذرنے کے باوجود علاج نہیں کیا گیا، ورثا کا کہنا ہے کہ وارڈ انچارج عرم بخاری سول اسپتال ریفر کرنے کے لئے کہتی رہی جس کے بعد تین ماہ گذر گئے ہیں علاج نہیں ہو سکا، سفارش کروانے کہ بعداب مریض کا علاج کیا جا رہا ہے، تین چار دنوں میں سرجری ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، ورثا کی جانب سے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ سے معاملے کا نوٹس اور بہتر علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔