میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدترین شکست‘حکومت کا جہانگیر ترین سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ

بدترین شکست‘حکومت کا جہانگیر ترین سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۹ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

آئندہ چند روز میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ترین گروپ کے سربراہ سے ملاقات متوقع ہے
گزشتہ روز ترین گروپ کے اہم رہنماؤں سے بھی حکومتی اہم شخصیات کے رابطے ہوئے ہیں،ملاقات کو یقینی بنایا جائے گا،رپورٹ
کراچی (رپورٹ : شعیب مختار) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد وفاقی حکومت نے طویل عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور جہانگیر ترین سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے، آئندہ چند روز میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ترین گروپ کے سربراہ سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد ترین گروپ سے متعلق سیاسی حلقوں میں مختلف چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں ہیں اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے سیاسی منظر نامے سے غائب جہانگیر ترین سے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے گزشتہ روز ترین گروپ کے اہم رہنماؤں سے بھی حکومتی اہم شخصیات کے رابطے ہوئے ہیں آئندہ آنے والے دنوں میں بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی جانب سے جہانگیر ترین سے ملاقات کو یقینی بنایا جائے گا جس میں عام انتخابات سے متعلق حکمتِ عملی و مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومتی صفوں میں پنجاب کے ضمنی انتخابات میں انتہائی مایوس کن نتائج پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہائبرڈ اجلاس بھی کراچی میں طلب کیا گیا تھا جس میں اہم امور زیرِ غور آئے ہیں اجلاس میں سینئر رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قیادت کو اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے تحت سی ای سی کی جانب متفقہ طور پر آخری وقت تک حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں