میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران معاملہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی، غیرملکی میڈیا

ایران معاملہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی، غیرملکی میڈیا

جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۹ جون ۲۰۲۵

شیئر کریں

یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا، رپورٹ

امریکی صدر کے سنسنی خیز بیانات کے بعد ایران معاملہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی بات چیت جمعہ کو ہو گی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوں گے۔

خبر ایجنسی کا کہناتھا کہ مذاکرات کیلئے امریکی رضامندی شامل ہے، مذاکرات جینیوا میں ہوں گے جس کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کیا جائے گا۔ خبرایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا ہے۔اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعے کو ہوگا، اجلاس بلانے کی ایران کی درخواست کو پاکستان ، چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستانی عہدے داروں سے ایران کے معاملے پر بات ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی، ایران پر حملوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے جوہری ہتھیار ایران کے ہاتھ آئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں