میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

سندھ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر سندھ کے مختلف اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول اور پولیس کی جانب سے مختلف اضلاع سے جاری کریک ڈائون میں مزید 26 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 18 کلو چرس، ایک کلو کے قریب آئس، مضر صحت گٹکہ ماوا، کچی شراب اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عابد ولد شاہ محمد گرفتار گرفتار کر لیا۔ حیدرآباد میں ایکسائز کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر قائم کی جانے والی ڈویژنل اسپیشل اسکواڈ نے کارروائی مکرانی محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے اسرا یونیوسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کاشف مکرانی کو گرفتار کر لیا، ڈویژنل اسپیشل اسکواڈ کے انچارج میاں دانش، جاوید مہر اور اورنگزیب شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے مکرانی محلہ میں کارروائی ک، گرفتار ملزم کاشف مکرانی، امجد مکرانی گروپ کا اہم کارندہ تھا اورایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کو تین سال سے ملزم کی تلاش تھی۔ کراچی میں لیاری جنرل ہسپتال، دبئی چوک کے قریب اے ای ٹی او جاوید رشید کی سربراہی میں آپریشن کے دوران ایک ملزم اقبال کو گرفتار کر کے 5050 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ کورنگی میں انڈس ہسپتال کے قریب اے ای ٹی او سہیل عباس کی سربراہی میں ایکسائز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد عمر اور اختر کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 10 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ حیدرآباد کے علاقے پنیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعد بدنام زمانہ آئس سپلائیر عمران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور 270 گرام آئس برآمد کی گئی۔ بدین پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش مشتاق ملاح عرف ماما مشتاق کو گرفتار کر کے 2025 گرام چرس برآمد کر لی۔ بدین پولیس کی ایک اور کارروائی میں گٹکا فروش معشوق شیخ گرفتار کرکے 600 مضر صحت گٹکا کے پیکٹ ضبط کر لیے گئے۔ کڈھن پولیس بدین نے منشیات فروش سکندر علی شورو کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی، جبکہ گٹکا فروش محمد حنیف ملاح کو بھی گرفتار کرکے 300 پیکٹ برآمد کئے گئے۔ نندو پولیس نے منشیات فروش نصر اللہ کھوسو کو 10 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ بدین کے علاقے کڑیو گنہور میں گٹکا فروش سرفراز کوریجو کو گرفتار کر کے مضر صحت گٹکہ 200 کے پیکٹ ضبط کر لیے گئے۔ ٹھٹہ کے تھانہ گھوباڑی کی حدود میں پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ منشیات فروش عطا محمد عرف عطانی مگسی زخمی حالت میں پستول سمیت گرفتار کرلیا لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عطا محمد عرف عطانی مگسی ٹھٹہ اور دیگر علاقوں میں آئس اور ہیروئن کا اہم ڈیلر ہے۔ٹنڈو الہیار بی سیکشن پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ملزم لالو گرفتار کو 1300 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا، ایک اور کارروائی میں ملزم میوو کو گرفتار کرکے 2200 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ٹنڈوالہیار کے گاں حاجی میر بحر میں پولیس کارروائی کے دوران ملزم سجاد علی ملاح گرفتار کرکے 100 لیٹر کچی شراب برآمد کی گئی۔ ٹنڈو الہیار قبا سٹاپ کے قریب اچھو ولد بھالو کچھی کولہی 30 لیٹر دیسی شراب کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ٹنڈو الہیار اے سیکشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مستوئی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان سلیم پٹھان، آفاق مستوئی، اور عبداللہ مستوئی گرفتار کو گرفتار کر کے 200 تیار مین پڑیاں اور 140 ماوا گٹکا برآمد کر لیا۔ جامشورو میں ایکسائز پولیس کا انٹیلیجنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش غلام علی جمالی
گرفتارکرکے 500 گرام آئس برآمد کرلی۔ ٹھٹھہ ضلع کی پولیس نے گھارو، ٹھٹھہ، گاڑھو، دھابیجی، کیٹی بندر، ساکرو، جھرک اور جھمپیر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 منشیات فروش گرفتار کرلئے۔ ملزمان کے قبضے سے 1640 گرام چرس، گٹکا ماوا کے 3950 پیکٹ، 91 کلو گٹکا بنانے کا مواد، وافر مقدار میں دیسی شراب برآمد کی گئی۔ ایکسائز اور پولیس کے کامیاب کارروائیوں پر سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایکسائز اور پولیس کے افسران کی لگن اور بہادری کو سراہتا ہوں، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد قانون کی گرفت میں لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت کے خاتمے اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں