میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول کاوزیراعظم کومستعفی ہونے کے لیے پانچ دن کاالٹی میٹم

بلاول کاوزیراعظم کومستعفی ہونے کے لیے پانچ دن کاالٹی میٹم

ویب ڈیسک
جمعه, ۴ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کے لیے 5 دن کی مہلت دے دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ میں عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام موجودہ حکومت کے ساتھ نہیں ہیں جبکہ مزدور اور کسان محنت کر رہے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں مل رہا۔ نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں لیکن انہیں روزگار نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ بجلی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو تو سمجھو وزیر اعظم چور ہے اور چور چور کا الزام لگانے والے خود تاریخی چور نکلے۔ جتنی کرپشن ان 3 سالوں کے دوران ہوئی ماضی میں کبھی نہیں ہوئی۔ یہ بجلی، پانی، گیس، پیٹرول، آٹا، چینی چور ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جیالے ان سے ہر چوری کا حساب لیں گے اور عالمی ادارے کی رپورٹ میں 3 سال کیدوران تاریخی کرپشن کی تصدیق ہوئی۔ عوام ہمارا ساتھ دیں۔ ساہیوال پہنچنے سے پہلے خوشخبری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے کہتے ہیں 5 روز کے اندر خود مستعفی ہوجائیں، عمران خان اسمبلی توڑو اور ہمارا مقابلہ کرو اور اگر عوام ساتھ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی۔بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کو 5 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 5 روز کی ڈیڈ لائن ہے اور اگر آپ میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑیں اور انتخابات میں ہمارا مقابلہ کریں۔ اگر آپ مستعفی نہ ہوئے تو ہم عدم اعتماد لائیں گے اور آپ کو ہٹا کر رہیں گے۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ (ق) لیگ مفت ووٹ نہیں دے گی، انہیں بڑی پیشکش کرنا پڑے گی۔یوسف رضاگیلانی کا الیکشن ٹریلر تھا، وزیراعظم کو عدم اعتماد میں ایسے ہی شکست دیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہاکہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا، وہ محدود مدت کے لیے ہو گا اور اس کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کرانا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے پی پی جمہوری طریقہ اپنائے گی، یہ خو ش آئند ہے عدم اعتماد کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان آنا ان کا اپنا فیصلہ ہے، میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں