میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،ایف بی آر آفس میں کھڑی پرانی کاروں میں آتشزدگی

کراچی ،ایف بی آر آفس میں کھڑی پرانی کاروں میں آتشزدگی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں ایف بی آر کے آفس میں کھڑی پرانی کاروں کو آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ نے 2 فائر ٹینڈرز کی مدد سے بجھا دیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب ایف بی آر آفس کے احاطے میں کھڑی ہوئی پرانی کاروں کو اچانک آگ لگ گئی۔فائر بریگیڈ نے اطلاع ملنے پر 2 فائر ٹینڈرز اور 1 واٹر ٹینکر کو روانہ کیا جن کے ذریعے فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑیاں ایف بی آر کی کیس پراپرٹی کی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں