میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پبلک کے لئے سانگھڑ میں 50 کروڑکی اسکیمیں

ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پبلک کے لئے سانگھڑ میں 50 کروڑکی اسکیمیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) محکمہ پبلک کے ایگزیکٹو انجینئر سردار احمد جتوئی کے لئے سانگھڑ میں 50 کروڑروپے سے زائد کی اسکیمیں سونے کی چڑیا بن گئی، بااثر افسر3 بار تبادلہ ہونے کے باوجود تیسری بار تعینات ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع نے جراٗت کو بتایا کہ سانگھڑ شہر میں پینے کے صاف پانی کی اسکیم 2009ء میں منظور کی گئی، اسکیم 2 سال کے اندر مکمل ہونی تھی لیکن 11 سال گذرنے کے باوجود 32 کروڑ کی اسکیم ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی، اسکیم کے تحت مٹھڑائو کینال سے پائپ لائنزکے ذریعے پانی سانگھڑ کے تالاب میں پہچانا تھا اور پانی فلٹر کرنے کا جدید نظام بھی نصب ہونا تھا۔ شہریوں کے پینے کے صاف پانی کی اسکیم کو محکمہ پبلک کے کرپٹ افسران نے سونے کی چڑیا بنا دیا اور اسکیم پر 11سال سے کام جاری ہے، اسکیم کے ٹینک کے لئے علحدہ 72 لاکھ روپے منظور کیئے گئے ، پانی کے ٹینک میں ناکارہ مٹیریل استعمال کرنے کے باعث گذشتہ بارشوں میں ٹینک میں دراڑیں پڑگئی ہیں، اسکیم پر صرف 55 فیصد کام مکمل ہوا ہے اور رواں برس اسکیم کے لئے 14 کروڑ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سانگھڑ میں پبلک ہیلتھ کے ایگزیکٹو انجنیئر سردار احمد جتوئی کا 3 بار تبادلہ کیا گیا لیکن بااثر افسر تیسری بار سانگھڑ میں تعینات ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور کروڑوں روپے کی اسکیموں کی نگرانی کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق بااثر افسر سردار احمد جتوئی کی ٹیم میں دیگر افسران بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب سانگھڑ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا تو کروڑ وں روپے کی اسکیموں پر ترقیاتی کام جاری ہے، شاہپورچاکر میں پانی کی فراہمی کی اسکیم سال 2018 میں منظور ہوئی ہے ، اسکیم 36 کروڑ کی لاگت سے رواں برس مکمل ہونی ہے لیکن اس اسکیم پر ایک فیصد بھی کام نہیں ہوا، اسکیم کے لئے رواں پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ ٹنڈوآدم میں پانی کی فراہمی کی اسکیم 10 کروڑ کی لاگت سے سال 2018 ع میں منظور ہوئی ہے اور اس اسکیم پر ابھی تک ایک فیصد کام نہیں ہوا ، رواں برس ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مختص ہوئے ہیں۔ سانگھڑ کے علائقے پیرومل میں واٹر سپلاء اسکیم کی بحالی کے لئے سال 2018 میں منظور کی گئی اسکیم کے لئے رواں برس مکمل رقم 2 کروڑ 30لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔کھپرو میں ڈرینیج اسکیم کے لئے ایک کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، شاہپور چاکر اور پیرومل میں ڈرینیج اسکیموں کے لئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم مختص ہوئی ہے، اس کے علاوہ ٹنڈوآدم، شہدادپور اور سنجھورو تحصیلوں کے مختلف دیہات کی پینے کی پانی اسکیموں اور ڈرینیج کی اسکیم کے لئے 2 کروڑ 10لاکھ روپے مختص کیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانگھڑ میں پبلک ہیلتھ کی اسکیموں کے لئے کروڑوں روپے جاری ہوئے ہیں لیکن منصوبوں پر پیش رفت نہیں ہورہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں