میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سپریم کورٹ جانا بدقسمتی ہوگی،فواد چودھری

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سپریم کورٹ جانا بدقسمتی ہوگی،فواد چودھری

ویب ڈیسک
بدھ, ۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل پر سپریم کورٹ جانا بدقسمتی ہوگی۔الیکشن کمیشن کی تشکیل پراپوزیشن کے سپریم کورٹ سے رجوع کے فیصلے پر انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کی تشکیل کے معاملے میں سپریم کورٹ کو رجوع کرنا صریحا بد قسمتی ہوگی، اگر سیاستدان اتنے ناپختہ ہیں کہ الیکشن کمیشن کیلئے ایک شخص پر اتفاق نہیں کر سکتے تو وہ ملک کے بڑے مسائل پر کیا اتفاق رائے پیدا کریں گے ، فریقین اپنی پوزیشن میں نرمی لائیں اور فیصلہ کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں