میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، مزید 3کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، مزید 3کشمیری شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 3نہتے کشمیری نوجوان شہید کر دیئے ۔ سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران مزید 3 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں اب تک دو نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک سید امام الدین اور دوسرا سید علی زید ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں