سندھ کابینہ اجلاس ،خواجہ سراؤں کیلئے سرکاری کوٹہ مقرر
شیئر کریں
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد وزیراطلاعات سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ سول سرونٹ ترمیمی بل کابینہ نے منظورکیا ہے، اس کے تحت خواجہ سراؤں کے لیے نوکریوں میں اعشاریہ 5 فیصدکوٹہ منظورکیا جارہا ہے، خواجہ سرا میرٹ پر بھی آسکتے ہیں،لیکن کوٹہ بھی رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ خواجہ سراؤں کے لیے مقامی حکومتی نظام میں بھی کوٹہ رکھا ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے، عدالتوں کی ضرورت پوری کرنیکے لیے 152گاڑیاں، 50 موٹرسائیکلوں کی منظوری دی گئی،گاڑیاں جوڈیشری، ججز اور پراسیکیوشن کے لیے استعمال ہوں گی، اس پر تقریباً 35 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے سی پی ایل سی رولز کی منظوری بھی دی ہے، پولیس کے لیے نائن ایم ایم پستول کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنشن کابجٹ بڑھتاجارہاہے، پنشن کے نظام پر نظرثانی کی گئی ہے،سندھ فزیوتھراپی کونسل کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لیے اپوزیشن بلدیاتی قانون پر احتجاج کا ڈرامہ کر رہی ہے ، ایم کیو ایم کو آج فرشتہ بنا کر پیش کیا جارہا ہے، ایسا لگتا ہیکراچی میں کبھی دہشت گردی ہوئی نہیں، پیپلز پارٹی کے بغض میں ایسا نہ کریں، ہم نے بلدیاتی قانون کو بہتر بنایا ہے، جس قانون کی یہ بات کر رہے ہیں وہ پورے ملک میں کہیں نہیں ہے ، لیکن احتجاج صرف کراچی میں کررہے ہیں۔کورونا کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز بہت بڑھ گئے ہیں، اس میں کوئی دوسری رائے نہیں،کیسز بڑھنے کے باوجود اسپتال جانیکی شرح کم ہے ، اگر اسپتالوں میں لوگ جائیں تو محکمہ صحت پر دباؤ بڑھتا ہے، اللہ کا شکر ہے ابھی ایسی صورت حال نہیں ہیکہ اسپتالوں پر دباؤ ہو،لیکن کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاط بہت ضروری ہے