پی ڈی ایم کا احتجاج، الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
شیئر کریں
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریگی،پی ایم کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی، الیکشن کمیشن کی انٹری کے راستے خار دار تاریں لگا کر بند کر دیے گئے ۔چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے حتمی انتظامات کا جائزہ لیا، چیف الیکشن کمشنر ممبران سیکرٹری اور اعلی حکام کے کی الیکشن کمیشن میں انٹری کے لیے متبادل راستے کا انتظام کرلیا گیا۔پی ڈی ایم کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی بیک سائیڈ پر متبادل راستہ بنایا گیا ہے ، الیکشن کمیشن کے ممبران اور دیگر عملہ (آج)متبادل راستہ اختیار کرے گا، الیکشن کمیشن کے عملے کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل نہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔