میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضلع جنوبی میں پولیس کی کارروائیاں ، 5 ملزمان گرفتار

ضلع جنوبی میں پولیس کی کارروائیاں ، 5 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ضلع جنوبی میں پولیس نے مختلف کارروائی کے دوران پیشہ ور ، مطلوب جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد ، اسلحہ ، موٹرسائیکلیں اور منشیات برآمد کی ہیں ۔ تھانہ کلری پولیس نے عزیر بلوچ اور جبار لنگڑا گروپ کا مطلوب کارندے عرفان کو ہینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار کیا ۔ تھانہ نپیئر اور کلاکوٹ پولیس نے 2 اسٹریٹ کریمنل عدنان اور شکیل عرف شکیلی کو گرفتار کیا ، راہزنی کی واداتوں میں ملوث ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ۔ چاکیواڑہ پولیس نے نعیم ڈکیت کو گرفتار کر کے اسلح برآمد کر لیا ۔ تھانہ پاک کالونی نے شیطان چوک پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیضان اور عمیر کو ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں