میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن  نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا

الیکشن کمیشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹرانسفر پوسٹنگ سے روک دیا

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن سندھ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کوخط لکھ کر افسران کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کے خط کے متن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے اور شیڈول کے اعلان کے بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جاسکتی۔ خط میں کہا گیا کہ 14 دسمبر کو بلدیہ عظمیٰ نے چار افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کی، ٹرانسفر ہونے والوں میں 19 گریڈ کے تین اور 18 گریڈ کا ایک افسر شامل ہے اور چاروں افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ خلاف ضابطہ ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے تک ٹرانسفر پوسٹنگ روکی جائے۔ خیال رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں