میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدن سے زائد اثاثے 'خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش

آمدن سے زائد اثاثے 'خواجہ آصف نیب راولپنڈی میں پیش

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہو گئے ۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں خواجہ آصف کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا ہے ۔ جبکہ نیب راولپنڈی کی جانب سے خواجہ آصف کو سوالنامہ فراہم کر کے ان سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ نیب نے خواجہ آصف سے ان کے اثاثوں ، آمدن کے ذرائع اور اہلخانہ کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے ۔ خواجہ آصف سے نیب نے دو ہفتوں کے اندر سوالنامہ کا جواب طلب کیا ہے تاکہ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالہ سے انکوائری کا فیصلہ کیا جاسکے ۔ خواجہ آصف میڈیا سے گفتگو کیے بغیر نیب راولپنڈی کے دفتر سے واپس روانہ ہو گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں