بن احسان گرین سٹی کے نام پر لوگوں سے فراڈ جاری
شیئر کریں
(نمائندہ جرأت) ایم نائن موٹروے پر جعلی ہاؤسنگ اسکیم ،سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کارروائی کرنے سے گریزاں، بن احسان گرین سٹی کے نام پر لوگوں سے فراڈ کا سلسلہ بند نہ ہو سکا، 11 ایکڑ زمین پر تین سو ایکڑ کی بکنگ و تشہیر ، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلی و غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق فہد احسان نامی بلڈر نے ایم نائن موٹروے پر کچھ سال قبل بن احسان گرین سٹی نامی ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا تھا جس کی ابتدائی این او سی 10 ایکڑ پر لی گئی لیکن فہد احسان اور اس کے بھائی فیصل احسان نے جعلسازی کے ذریعے اسکیم کو تین سو ایکڑ پر محیط دکھا کر کراچی اور حیدرآباد کے شہریوں سے کروڑوں روپے لے کر ہڑپ کرلیے جبکہ اسکیم پر کوئی کام ہی نہیں کیا گیا، مذکورہ اسکیم کے کھاتوں کے حوالے سے بھی اینٹی کرپشن تحقیقات کررہی ہے اور ذرائع کے مطابق محکمہ ریونیو زمین کے کھاتے بھی منسوخ کر چکی ہے لیکن اس کے باوجود فہد احسان جعلسازی کے ذریعے سستے پلاٹس کی آڑ میں لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ، ذرائع کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں موجود سسٹم منتھلی کے عوض کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔