میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹیسٹ رینکنگ؛ اسٹیو اسمتھ ڈان بریڈ مین کے قریب پہنچ گئے

ٹیسٹ رینکنگ؛ اسٹیو اسمتھ ڈان بریڈ مین کے قریب پہنچ گئے

منتظم
بدھ, ۲۰ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ گزشتہ دوسال سے ٹیسٹ رینکنگ میں سر فہرست ہیں، پرتھ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری کے ساتھ 945 پوائنٹس حاصل کرنے کے بعد وہ آل ٹائم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ وہ عظیم بلے باز سر ڈان بریڈمن کے سب سے زیادہ رینکنگ پوائنٹس 961 سے صرف 16 پوائنٹس کی دوری پر ہیں۔ اسمتھ سب سے زیادہ 114 ٹیسٹ میچز میں نمبر ون رہ کر ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

بیٹسمینوں میں ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی بیٹسمین اظہر علی 8ویں نمبر پر موجود ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسری، چتیشورپجارا اور کین ولیمسن ایک ایک درجہ بہتری کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی، جوئے روٹ دو درجہ پیچھے جاتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، ڈیوڈ وارنر، ہاشم آملہ، اظہر علی، دنیش چندیمل اور راس ٹیلر بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشنز پر موجود ہیں۔
ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، لیگ سپنر یاسرشاہ 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جیمزاینڈرسن بدستور سرفہرست ہیں، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجا تیسرے اور روی چندرن ایشون چوتھے نمبر پر ہیں، جوش ہیزل ووڈ نے رنگنا ہیراتھ کو پیچھے دھکیلتے ہوئے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں، ساتویں سے دسویں پوزیشن تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، نیل ویگنر ، مچل سٹارک، ناتھن لیون اور ڈیل سٹین بالترتیب پوزیشنز سنبھالے ہوئے ہیں۔

آل راونڈرز کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست ہیں، رویندرا جدیجا، بین سٹوکس، روی چندرن ایشون اور معین علی بالترتیب ٹاپ 5 میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں