میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دادو،غیرت کے نام پر قتل کیس میں بچی کے والد سمیت دو ملزمان کاجسمانی ریمانڈ منظور

دادو،غیرت کے نام پر قتل کیس میں بچی کے والد سمیت دو ملزمان کاجسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک
پیر, ۲ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

دادو کی مقامی عدالت نے غیرت کے نام پر قتل کیس میں بچی کے والد سمیت دو افراد کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے کاچھو میں اکیس نومبر کو مبینہ طور پر کاروکاری کے الزام میں دس سالہ کمسن بچی کو پتھر مارکر بے دردی سے قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا جب کہ علاقے میں بھی بچی کو کاروکاری کے الزام میں سنگسار کرکے قتل کرنے کے حوالے سے خبریں سامنے آئیں۔تحقیقات شروع ہونے کے بعد نماز جنازہ پڑھانے والے مولوی نے مقامی صحافیوں اور پولیس کے پاس پہنچ کر بچی کے قتل کا انکشاف کیا،جس پر ایف آئی آر درج کی گئی۔ایف آئی آر کے مطابق دو رشتے داروں اور چار نامعلوم افراد نے لڑکی کو ایک سازش کے تحت پتھر مارکر قتل کیاجبکہ لڑکی کے والدین کا موقف ہے کہ وہ پہاڑی علاقے میں رہتے ہیں،جہاں اوپر سے پتھر گرا جو لڑکی کو لگا،جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔موت کی وجوہات جاننے کیلئے ایس ایس پی فرخ رضا نے قبر کشائی کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھا ہے،اور بچی کے والد سمیت دو ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں