میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم آج کراچی میں عوامی طاقت کامظاہرہ کریگی

پی ڈی ایم آج کراچی میں عوامی طاقت کامظاہرہ کریگی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ : شعیب مختار)پہلے جلسے میں حکومت کے دانت کھٹے کرنے کے بعد11اپوزیشن جماعتوں نے اگلے مہرے کا ایجنڈا تیار کر لیا آ ج شہر قائد میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ عوامی طاقت کا مظاہرے کرے گی مریم نواز ،بلاول بھٹو اورمولانا فضل الرحمان کراچی کی عوام کا لہو گرمائیں گے باغ جناح میں جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئیں 10ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں بھر پور پاور شو کا مظاہرہ کرنے کے بعد پی ڈی ایم نے کراچی کے باغ جناح میں حکومت سے زور آزمائی کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی قافلوں کی صورت میں کراچی آمد کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے پی ڈی ایم کی جانب سے گذشتہ جلسے کے انعقاد میں تاخیر ہونے اور عوامی حلقوں کی جانب سے میدان چھوڑنے کو مدِ رکھتے ہوئے جلسہ میں وقت کی پابندی سے متعلق خصوصی ایجنڈ اتیار کیا گیا ہے جس کے تحت عوامی سہولت کومد نظر رکھتے ہوئے رہنماؤں و کارکنان کودن کی روشنی میں جلسہ گاہ پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے پی ڈی ایم کی جانب سے جلسہ گاہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے جلسے کی سیکورٹی سے متعلق بھی سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں جس کے تحت ماہر نشانہ باز جلسہ گاہ کے اطراف بلند عمارتوں پر تعینات کیے گئے ہیں کسی بھی نہ خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہزاروں پولیس اہلکار جلسہ گاہ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں