پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا سہرا آصف زرداری کے سر جاتا ہے ،نصرت سحرعباسی
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کا سہرا آصف زرداری کے سر جاتا ہے ۔ صحت، تعلیم، صاف پانی فراہم نہ کرنے پر عوام نے انتقام لیا، پی پی کو اپنے ہی گڑھ سے شکست ہوئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں تاریخ ہے کہ جو پارٹی اقتدار میں ہو وہی کامیاب ہوتی ہے ، تاریخ کے برعکس ضمنی انتخاب میں لوگوں نے اپوزیشن کومنتخب کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ بلاول بھٹونے لاڑکانہ میں خود5دن مہم چلائی پھربھی شکست ہوئی، عوام نے بتا دیا اب بھٹو زندہ نہیں ہے کیونکہ ان لوگوں نے بھٹو کے نام پر بہت کھا لیا۔