میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نگران حکومت کے اقدامات نے پاکستانی روپے کومضبوط کیا، انوار الحق کاکڑ

نگران حکومت کے اقدامات نے پاکستانی روپے کومضبوط کیا، انوار الحق کاکڑ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے حالیہ انتظامی اقدامات نے پاکستانی روپے کو امریکی ڈالر کے مقابلہ میں مضبوط کیا،عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور دوست ممالک کی جانب سے رقوم کی فراہمی سمیت مثبت اشاریوں نے مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم اور صنعتی ترقی کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ برطانوی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں آئی ایم ایف پروگرام کے تسلسل اور قلیل و وسط مدتی اصلاحاتی کوششوں کے بارے میں معلومات لیں۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیراعظم سے لندن کی کیپٹل و فنانشل مارکیٹ کے سینئر رہنمائوں نے پاکستان ہائوس لندن میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں نمایاں سرمایہ کاری کرنے والی فرموں میں فیلڈیلٹی انٹرنیشنل لمیٹڈ (ایف آئی ایل)، ولنگٹن مینجمنٹ، اشمور، جیفریز انٹرنیشنل، ریڈ ویل کیپٹل، سویٹیکس انڈسٹریل ایس اے، آکسفورڈ فرنٹیئر کیپٹل، گارنٹکو، جے پی مورگن، کالراک کیپٹل اور یو بی ایل (یوکے)کے نمائندے شامل تھے۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان کے موجودہ معاشی منظرنامہ سے آگاہ کرتے ہوئے بیرونی کھاتوں کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں