پی پی 10سال سے اقتدار میں، گورننس پر انسانیت شرماتی ہے، مصطفیٰ کمال
شیئر کریں
حیدرآباد (بیورورپورٹ )پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان ہاؤس لطیف آباد پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے شروع ہونے والا سفر ٹھٹھہ ،حیدرآباد ،میر پورخاص،ڈگری، سامارو، مٹھی ،نوابشاہ،اور سندھ کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میںلوگوںسے ملاقاتیں اور ان کی محبتیں ان کی زندگی کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہیں،ہم کہتے رہے کہ ہمیں نفرتوں کو ختم کرکے بھائی کو بھائی سے ملانا ہے،اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ ہم نے کر دکھایا ہے،ایک شخص لندن میں بیٹھ کر شراب کے نشے میں بیان دے کر چنگاری چھوڑ دیتا تھا،اگلے روز اردو بولنے والے مہاجر شرمندگی کے عالم میں گھومتے اور وضاحتیں کرتے پھرتے ،دیگر لوگ اردو بولنے والو ں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، مہاجر قوم کو اس شخص سے الگ کرنا تھا،سندھ کے 9روزہ دورے میں لوگوں نے بھرپور استقبال کرکے انہیں ان کے مقصد میں کامیاب بنادیا ہے،بانی متحدہ کے کہنے پر 14اگست یوم جشن آزادی کے موقع پرسندھ کے ایک مہاجر نے بھی جھنڈے کو غلط نگاہ سے نہیں دیکھا،یہی ہماری کامیابی ہے،3دہائیوں سے نفرت کا زہر گھولا گیا،سندھ میں تقسیم در تقسیم ،نفرت در نفرت لوگ مسکراہٹیں دینے کو تیار نہ تھے،ہزاروں زندگیوں کو ضائع کیا نسلیں تباہ ہوئی،شہروں سے ہجرت کرنا پڑی ،نفرت کا زہر نسلوں میں ٹرانسفر ہوگیا،بانی متحدہ کی ہر بات کو مہاجروں کے ساتھ نہ ملایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی گزشتہ دس سالوں سے اقتدار میں ہے،گورننس پر انسانیت بھی شرماتی ہے،لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،اس ظلم پر خاموش نہیں رہا جاسکتا،بلدیہ حیدرآباد میں میئر اور چیئرمین ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں،ایک دوسرے کو چور قرار دیا جارہا ہے،حیدرآباد میں صرف کرپشن ہورہی ہے۔بلدیات میں ایم کیو ایم کا رومانس عوام سے نہیں بلکہ پیسے کے ساتھ ہے،یہ اس بھول میں ہیں کہ آئندہ الیکشن میں مہاجر پتنگ کا نشان دیکھ کر گھر کے اندر جمع گٹر کے پانی اور نلکوںمیں نہ آنے والے پانی ،گلی گلی میں کچرے ،پیٹ میں روٹی نہیں،یہ وہ سب بھول کران کے پیچھے چل پڑیں گے ایسا نہیں ہے،مہاجر اتنا جاہل نہیں ،اس بار ان کو جوتے مارے گا،ندیم نصرت کو علیحدہ ہوئے ایک ماہ ہوگیا ہے، نہ جانے کتنی تانیہ روز تانیہ خاصخیلی کی طرح ظلم کا شکار ہورہی ہیں،کیا سند ھ میں ہونے والے اس ظلم کے خلاف وزیر اعلیٰ ہر جگہ پہنچتے ہیں؟جب تک اختیارات اور وسائل نیچے تک منتقل نہیں ہوتے عوام کا استحصال ہوتا رہے گا،انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بانی متحدہ کی پارٹی پر قبضہ کیے ہوئے ہیں ،پہلے استعفیٰ دیں،وہ اس وقت سے ڈریں جب انہیں بانی متحدہ کی طرح فوکس کیا جائے،فاروق ستار ڈیڑھ پریس کانفرنس کی مار بھی نہیں ہے۔اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس احمد قائمخانی ، اشفاق منگی،افتخار رندھاوا،نواب راشد علی خان،سلیم تاجک،اور دیگر بھی موجود تھے۔