یلو لائن بی آر ٹی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی مشتبہ ٹرانزیکشن پر گرفتار
جرات ڈیسک
جمعه, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۶
شیئر کریں
ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے حوالہ ہنڈی کیس میں ڈیفنس سے گرفتار کیا، مقدمہ درج
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایف آئی اے کمرشل بینکس سرکل نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو مشتبہ ٹرانزیکشن کے کیس میں گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ضمیر عباسی کو ایف آئی اے کی ٹیم نے ڈیفنس میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مشتبہ ٹرانزیکشن کی رپورٹ پر جاری تحقیقات کے دوران حوالہ ہنڈی سے متعلق مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ضمیر عباسی کو یلو لائن بی آر ٹی منصوبے میں 8 ارب روپے سے زائد کی مبینہ مالی خوردبرد کے الزام میں رواں سال جولائی میں بھی گرفتار کیا گیا تھا، تاہم سندھ ہائی کورٹ نے اس مقدمے میں ان کی ضمانت منظور کرلی تھی۔


