قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں،بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردِعمل
جرات ڈیسک
جمعرات, ۱۸ ستمبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔


