سندھ بلڈنگ ، ناظم آباد نمبر1 میں بغیر NOC عمارتیں قائم
شیئر کریں
پلاٹ نمبر2/6 اور15/2 پرقوانین کے برخلاف تعمیراتی امور جاری
ڈائریکٹر جنرل شاہ میر خان اور ڈائریکٹر ضیا ء کی دانستہ چشم پوشی برقرار
سندھ بلڈنگ وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کا میلہ حکام کا کردار صرف تالی بجانے تک محدودڈائریکٹر سید ضیا اور ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کی "خاموشی” مافیا کے لیے سب سے بڑی این او سی بن گئی ناظم آباد نمبر 1 کے بلاک ای پلاٹ نمبر 2/6 اور 15/2 پر خلاف ضابطہ جاری تعمیرات کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش۔ کراچی کے ضلع وسطی میں عمارتیں قواعد سے نہیں تعلقات سے تعمیر ہو رہی ہیں بلڈرز بے خوف ہو کر غیر قانونی منصوبے مکمل کر رہے ہیں اور اس کھیل میں ڈائریکٹر وسطی سید ضیا اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شاہ میر خان بھٹو کی مبینہ چشم پوشی مافیا کے لیے سب سے بڑی ضمانت سمجھی جا رہی ہیعوامی حلقوں میں اس بات کی گردش ہے کہ جیسے ہی کوئی عمارت آسمان کو چھونے لگتی ہے حکام کی نظریں بھی آسمان کی طرف اٹھ جاتی ہیں مگر زمین پر موجود مسائل کو دیکھنے کی فرصت کسی کو نہیںشہر کی بگڑتی شکل اور عوام کی جان کا خطرہ شاید اس لیے غیر اہم ہو گیا ہے کیونکہ یہاں اینٹ اور سریا قانون اور ضمیر سے زیادہ قیمتی ہو چکے ہیںاسوقت بھی ناظم آباد نمبر 1 کے بلاک ای میں پلاٹ نمبر 2/6 اور 15/2 پر عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کو انتظامیہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جاری خلاف ضابطہ تعمیرات پر موقف لینے کے لئے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


