میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کا پورے ملک میں بجلی سستی کرنے کا مطالبہ

ایم کیو ایم کا پورے ملک میں بجلی سستی کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پنجاب کے ساتھ پورے ملک کیلئے بجلی کے نرخ کم کرنے اور ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کا مطالبہ کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے کہا کہ نواز شریف کی بجلی کم کرنے کی نیوز کانفرنس سے پورے پاکستان کے احساس محرومی میں اضافہ ہوا، صرف پنجاب میں عوام کے لیے بجلی کا بل کم کرکے غلط میسج دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بجائے وزیراعظم کو پورے ملک کے لیے پریس کانفرنس کرنی چاہیے تھی۔ نواز شریف کی نیوزکانفرنس کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ بیس روپے تک کمی ہونی چاہیے۔مصطفی کمال نے سوشل میڈیا پر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیا کہ مشورہ دیتے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا 15 سالوں میں برتاؤ اتنا ہی اچھا ہوتا تو ہمیں آپ کی غیر مشروط حمایت کی کیا ضرورت تھیَ وزیراعظم سے سندھ بالخصوص کراچی کے عوام پر رحم کرنے کی درخواست کی کیونکہ انہوں نے کئی بار ا?سانیاں اور ریلیف فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور اب ہم اْن کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں