میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بھارت میچ، اسٹیڈیم میں گٹکا، پان  سے روکنا احمد آباد پولیس کیلئے بڑا چیلنج

پاک بھارت میچ، اسٹیڈیم میں گٹکا، پان سے روکنا احمد آباد پولیس کیلئے بڑا چیلنج

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی سی سی کرکٹ مینز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں احمد آباد کے اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوئیں تاہم میچ سے قبل گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے لیے گٹکے اور پان مصالحے کی پریشانی سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج بنا رہا۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ کے افتتاحی میں بھی بھارتی صحافی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مودی اسٹیڈیم میں موجود کرسیوں کی کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی گئی تھیں جس میں کرسیوں پر گندگی کے نشانات واضح تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گٹکا اور پان مصالحے کی مشکل کے حل کے لیے گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے پولیس کی خدمات حاصل کیں، احمد آباد کی پولیس کو سکیورٹی اور بڑے کراؤڈ کے انتظامات کے ساتھ گٹکا اور پان مصالحے کا بھی خیال رکھنا پڑے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکاروں کو ذمہ داری دی گئی کہ پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیڈیم میں گٹکا اور پان مصالحے کوئی نہ لا سکے، گجرات کرکٹ ایسوسی نے اسٹیڈیم کے اندر گٹکا اور پان مصالحے اسٹیڈیم کے اندر نہ لانے کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ گجرات کرکٹ ایسوسی کے عہدیداروں نے کہاکہ گٹکا اور پان مصالحے کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اندر بے شمار مسائل پیدا ہوتے ہیں، گراؤنڈ میں ناصرف گندگی پھیلتی ہے بلکہ پائپ لائن اور بیسن بند ہو جاتے ہیں جبکہ جگہ جگہ پر گٹکا اور پان مصالحے کے نشان اچھا تاثر نہیں چھوڑتے۔گراؤنڈ انتظامیہ کے مطابق ہم سب سے درخواست کی ہے کہ گٹکا اور پان مصالحہ ساتھ نہ لائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں