میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
77 سالہ خاتون نے خود سے شادی کرلی

77 سالہ خاتون نے خود سے شادی کرلی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ڈورتھی عروف ’ڈوٹی‘ ایک 77 سالہ امریکی خاتون ہیں جنہوں نے چند روز قبل باضابطہ طور پر خود سے ہی شادی کرلی ہے۔شادی کے بعد انہوں نے کہا کہ زندگی اب مجھ سے ہی متعلق ہے اور آج کا دن میرے لیے خاص ترین دن بھی ہے۔ شادی کی تقریب ان کے ایک دوست کے گھر پر ہوئی۔ ڈورتھی ’ڈوٹی‘ فائڈیلی نے بتایا کہ وہ ایک جانب بہت مضطرب تھیں تو انہیں خوشی بھی تھی کہ آج ایک یادگار دن ہے۔ان کی شادی اوہایو کے ایک کمیونٹی ہال میں ہوئی جہاں ان کے دوس اور اہلِ خانہ کے افراد بھی تھے۔ اگرچہ خاتون نے 1965 میں شادی کی تھی لیکن 9 برس بعد طلاق ہوگئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کا نہیں سوچا لیکن اب خود سے بیاہ رچایا ہے۔تاہم ڈورتھی کی بیٹی نے ان کے لیے لباس خریدا، پھول پسند کئے اور کھانے تیار کئے تھے۔ اس موقع پر دومنزلہ سفید کیک بھی تیار کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل انہیں خیال آیا کہ 40 سال سے زائد وہ شادی کے بغیر ہیں تو کیوں نہ کوئی خاص قدم اٹھایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں