میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی ساحل سے ملنے والی پراسرار گڑیا نیلام ہوں گی

امریکی ساحل سے ملنے والی پراسرار گڑیا نیلام ہوں گی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سال 2022 کے آغاز سے ٹیکساس ساحلوں سے درجنوں پراسرار گڑیائیں مل چکی ہیں۔ یہ سب بہت پرانی ہیں کیونکہ کچھ کے اوپر سمندری جانور بارنیکل اگ ا?ئے ہیں۔ بعض پر سمندری گھاس اور کائی کے نشانات ہیں۔ اکثر گڑیا دیکھنے میں خوفناک لگتی ہیں جبکہ کئی ایک کے ہاتھ پیر بھی غائب ہیں۔سائنسدانوں نے اس معمے پر غور شروع کردیا ہے کیونکہ ساحلوں پر بہہ کر آنے والے گڑیوں کی تعداد بڑھتی جاری ہے۔ کچھ گڑیوں کی آنکھیں بھی غائب ہیں۔ تاہن جامعہ ٹیکساس میں واقع سمندری تحقیقی ادارے نے بھی اسے ایک عجیب واقعہ قرار دیا تھا۔اب ان گڑیاؤں کے ساتھ ساحل سے ملنے والی مصنوعی ٹانگ اور شیشے سے بنی ایک جل پری کو بھی فروخت کیا جائے گا۔ ان تمام اشیا کو نیلام کیا جائے گا۔ جامعہ ٹیکساس میں آبی تحقیق کے ادارے ’مشن آرینسس نیشنل ایسچیورائن ریسرچ ریزرو‘ان تمام اشیا کو ہرسال کی طرح اس برس بھی نیلام کرے گا۔گزشتہ برس اسی تنظیم سے ساحل سے ملنے والی اشیا 10 ہزار ڈالر میں فروخت کی گئی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں