میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فورسز کا کرم ایجنسی میں آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک2 جوان شہید

فورسز کا کرم ایجنسی میں آپریشن، 3دہشت گرد ہلاک2 جوان شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کرم ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میںایک کیپٹن سمیت 2جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے زیوا میں سرچ آپریشن کیا جہاں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوانوں میں 25سالہ کیپٹن باسط اور 22سالہ سپاہی حضرت بلال شامل ہیں۔ کیپٹن باسط ہری پور جبکہ سپاہی حضرت بلال اورکزئی کا رہنے والا تھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں