میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف کوگالیاں پڑرہی ہیں ،زرداری مزے لے رہاہے، عمران خان

شہبازشریف کوگالیاں پڑرہی ہیں ،زرداری مزے لے رہاہے، عمران خان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے منحرف اراکین کے معاملہ پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ دے کر آج ہماری اخلاقیات کوگرنے سے بچالیا ہے۔سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست کروںگا شریف خاندان کے کرپشن کیسز خود سنے۔ ہمیں کسی اور پر اعتماد نہیں۔کوہاٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کوہاٹ کی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ ہے، ، آج کوہاٹ میں حقیقی آزادی کا جذبہ دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں، امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہے حکم ملا ہے پیٹرول اور فضل الرحمان کی قیمت بڑھائیں، امپورٹڈ حکومت کے اوپر اس وقت خوف طاری ہے، امپورٹڈ حکومت کو پتہ ہے پیچھے ان کے ٹائیگر اور آگے سمندر ہے۔عمران خان نے کہا کہ چیری بلاسم شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کا بڑا شوق تھا، بڑا بھائی وزیراعظم رہ چکا تھا اس لیے شہباز شریف بھی وزیر اعظم بننا چاہتا تھا، شہباز شریف نے بہت دیر سے اچکن سلوائی ہوئی تھی، شہباز شریف کے پاس جوتے پالش کرنے کا بہترین فن ہے، شہباز شریف دو طرح کے بوٹ بڑی اچھی طرح پالش کرتا ہے، ایک فوجی بوٹ اور ایک امریکی بوٹ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ مزے آصف زرداری لے رہا ہے، ساری گالیاں شہباز شریف کو پڑ رہی ہیں، زراری حکومت میں بیٹھا ہے، ن لیگ کے معاملے میں آصف زرداری واقعی بھاری ہے، تھری اسٹوجز نے زور لگا کر ہماری حکومت گرائی تھی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج شہبازشریف بری طرح پھنس گئے ہیں، کل ان کی آئی ایم ایف کیساتھ میٹنگ ہے، آج ان کے پاس دو ہی راستے ہیں الیکشن کروائیں یا امریکیوں کو کہیں گے خدا کیلئے ہمیں ڈالر دو، یہ امریکیوں کو کہیں گے ہمیں ڈالر نہ دیئے توعمران خان پھر آجائے گا، امریکیوں کو اچھی طرح جانتا ہوں وہ ڈالر ایسے ہی نہیں دیں گے، امریکی پہلے غلامی کرائیں گے اس کے بعد ڈالر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے روس کیساتھ تیل اور گندم کا معاہدہ تقریبا کرلیا تھا، ہمیں پیٹرول اور فضل الرحمان روس سے 30 فیصد کم قیمت پر ملنا تھا، ہمیں روس سے گندم بھی 30 فیصد کم قیمت پر ملتی تاکہ لوگوں کو مہنگائی سے بچائیں، ان لوگوں نے آتے ہی روس کیساتھ معاہدے ختم کیے کیونکہ انہیں حکم ملا تھا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی غلامی کی زنجیریں ان پر ڈال کر ہر اپنا کام کروائیں گے، دہشتگردی کی جنگ کی وجہ سے 35 لاکھ قبائلیوں نے نقل مکانی کی، جو زکوات دیتے تھے وہ ایک ہی رات میں زکوات لینے والے بن گئے، پرویز مشرف نے گھٹنے ٹیک کرجنگ میں شرکت کی۔ دہشت گردی کی جنگ میں 80 ہزارپاکستانیوں نے قربانیاں دیں، جنگ کا سب سے زیادہ نقصان قبائلی علاقوں کو ہوا، قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے جو بھی مرتا تھا اسے دہشت گرد کہتے تھے، ڈرون حملوں کی کبھی تحقیقات نہیں ہوتی تھیں، یہ غلام کبھی آوازبلند نہیں کرتے تھے، عمران خان کا کہنا تھا کہ کبھی غلام قوم عظیم قوم نہیں بن سکتی، غلام کبھی شاہین کی طرح پروازنہیں کرسکتے، ہمارے نبی ۖ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب لے کر آئے، اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں، جوانسان آزاد نہیں ہوتا وہ کبھی بڑے کام نہیں کرسکتا۔ کوئی سیاسی تقریرنہیں تبلیغ کررہا ہوں، ہمارے پاس دوراستے ہیں، ایک تباہی، دوسرا نبی ۖ کی عظمت کا راستہ ہے، ایک طرف غلامی، دوسری طرف آزادی ہے، ایک طرف امر بالمعروف، دوسری طرف چورہے، اللہ کا حکم ہے برائی کے خلاف جہاد کرو، ایک طرف ہم چاہتے ہیں پاکستان کا نظام ٹھیک ہو، دوسری طرف 30 سال سے مل لوٹنے والے کھڑے ہیں، اللہ نے ہمیں یہ اجازت ہی نہیں دی کہ آپ نیوٹرل ہوجائو۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں