ارطغرل غازی پر تنقید کرنے والے خود کوئی ایسا شاہکار کیوں تخلیق نہیں کر لیتے ' موسیٰ خان
شیئر کریں
نامور اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے کہا ہے کہ ارطغرل غازی پر تنقید کرنے والے خود کوئی ایسا شاہکار کیوں تخلیق نہیں کر لیتے،دوسروں پر انگلی اٹھانا آسان ہے،آپ کو واقعی کوئی اعتراض ہے تو آپ بھی کوئی اسلامی تاریخی کہانیوں پر کام کرو اور دنیا کو بتائیں آپ یہ کر سکتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں موسیٰ خان نے کہا کہ اگر اتنے عرصے اور دہائیوں سے آپ کچھ نہیں کر سکے تو خدارا جنہوں نے اپنی تاریخ کو زندہ رکھا ہے اور وہ اسلامک ہسٹری پر کام کر ہے ہیں اپنی نسلوں کو اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ بتا رہے ہیں تو آ پ بھی ان سے سیکھیں اور اپنی آنے والی نسلوں کوا پنے آباؤ اجداد کی تاریخ کا بتائیں نہ کہ ان پر تنقید کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ارطغرل کے پی ٹی وی سے نشر ہونے کی بات ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہماری نئی نسل کو اپنے اصلاف کے بارے میں پتہ چل رہا ہے اور ہمیں بھی ایسا کام کرنے کا موقع فراہم ہورہا ہے کہ ہمارے اتنے بڑے بڑے ڈائریکٹر ز اور فنکار بھی ایسا تخلیقی کام کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ ہم بھی بہت اچھا کام کر سکتے ہیں،مجھے اگر ایسا تخلیقی کام کرنے کاموقع ملا تو میں ضرور کروں گا۔ ہمیں تاریخ کی حقیقت کو سمجھنا چاہیے اور آنے والے وقت وقت کے خطرات کو سمجھنا چاہیے۔