میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع ، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی فیملی کو مذاکرات ،لچک کا مظاہرہ کرنے پرقائل کرلیا

بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع ، بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی فیملی کو مذاکرات ،لچک کا مظاہرہ کرنے پرقائل کرلیا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۸ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی
پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری نہیں کرے گی،رہائی قانونی طریقے سے ہوگی، بانی کی بہن نورین نیازی سے طویل ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں، پی ٹی آئی چیٔرمین نے بانی کی فیملی کو مذاکرات اور لچک کا مظاہرہ کرنے پر قائل کر لیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی، بشریٰ بی بی کی فیملی بھی ان سے متعلق سوشل میڈیا پیغامات جاری نہیں کرے گی، پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی رہائی قانونی طریقے سے ہوگی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں کی اپیلوں پر جلد سماعت ہو سکتی ہے۔بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے بانی کی بہن نورین نیازی سے طویل ملاقات کی۔اگلے ہفتے بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس بانی کی فیملی سے ملاقات کریں گے، تینوں رہنما بانی کی فیملی کو دوبارہ اعتماد میں لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں